0
Tuesday 17 Jun 2014 19:39

عوامی تحریک کے کارکنوں پر فائرنگ، حکمران فرعونیت پر اتر آئے ہیں، فرید پراچہ

عوامی تحریک کے کارکنوں پر فائرنگ، حکمران فرعونیت پر اتر آئے ہیں، فرید پراچہ
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے زخمی ہونے والے کارکنان کی عیادت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ فرحان شوکت ہنجرا، حافظ لئیق احمد و دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے زخمی ہونے والے افراد کو حوصلہ دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ یہ حکومت کی کھلی ریاستی دہشتگردی ہے اقتدار میں بدمست حکمرانوں نے نہتے عوام پر گولیاں چلا کر انہیں شہید اور زخمی کر کے فسطائیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ حکمران فرعونیت پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کے لیے جلد جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 392915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش