0
Friday 8 Oct 2010 16:29

عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دھماکے،شہدا کی تعداد 9 ہو گئی،ایک حملہ آور کی شناخت ہو گئی،رحمٰن ملک

عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دھماکے،شہدا کی تعداد 9 ہو گئی،ایک حملہ آور کی شناخت ہو گئی،رحمٰن ملک
 کراچی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دھماکے کے بعد مشتعل افراد نے کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے کاروبار اور دکانیں بند کرا دی ہیں۔مبینہ خودکش دھماکوں میں شہید ہونیوالے افراد کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔شہر میں دھماکوں کے باعث کشیدگی کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کو تعینات کر دیا گیا،جنہوں نے اسنیپ چیکنگ اور موبائل پٹرولنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔شہر کے متعدد علاقوں میں دکانیں بند اور پٹرول پمپس کو قناطیں لگا کر بند کر دیا گیا۔
کراچی میں ہونے والے دھماکوں کیخلاف آج مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے یوم سوگ منانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ پیر مظہرالحق نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں تمام اسکول اور کالج آج معمول کے مطابق کھلے رہے،تاہم طلباء کی حاضری کی تعداد کم رہی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ہونیوالے دھماکوں کے بعد مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔لائنز ایریا،شو مارکیٹ اور لانڈھی نمبر پانچ کے علاقوں میں نامعلوم افراد نے تین مسافر بسوں کو نذر آتش کر دیا،جبکہ لیاقت آباد،تین ہٹی اور کھارادر کے علاقے میں ہونیوالی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دھماکہ کرنے والے ایک خودکش حملہ آور کی شناخت ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کا نام نصیب اللہ تھا جبکہ اس کے والد امین اللہ نے اپنے اسے شناخت کیا۔سی آئی ڈی پولیس نے مبینہ خودکش حملہ آور کے والد کو حراست میں لے لیا۔جس کا تعلق کراچی کے علاقے میٹرو ول سے بتایا گیا ہے۔تاہم سرکاری ذرائع سے گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی۔گزشتہ روز وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مزار کے باہر ہونے والے دونوں دھماکے خودکش تھے۔جن میں آٹھ افراد شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے۔
وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر خودکش حملے کرنے والوں میں سے ایک کا تعلق محسود قبیلے کے علاقے سے تھا۔رحمان ملک نے کہا کہ نیٹو کو خبر دار کیا ہے کہ سرحدی خلاف جاری رہی،تو ہم بھی اپنے آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹو اور امریکہ نے آئندہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 39573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش