0
Wednesday 2 Jul 2014 10:04

بھارتی وزیراعظم کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی متحرک، جگہ جگہ چیکنگ

بھارتی وزیراعظم کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی متحرک، جگہ جگہ چیکنگ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے پیش نظر وادی میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور حساس مقامات پر قابض فورسز کی گشت بھی بڑھا دی گئی ہے، وزیراعظم کے دورہ کے موقعہ پر امن و قانون کی صورتحال نیز جنگجوؤں کی طرف سے کسی بھی طرح کی کارروائی کو روکنے کیلئے پوری ریاست میں خاص کر سرینگر، اوڑی اور ادھمپور میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے، سرینگر کے سول لائنز علاقے میں کئی مقامات پر پولیس کے خصوصی دستوں نے موٹر سائیکلوں کو روک کر ان پر سوار افراد کی جامہ تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے جبکہ رامباغ، ائرپورٹ روڈ، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، پولو ویو، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، ڈلگیٹ اور دیگر مقامات پر دن بھر فورسز اہلکار موٹر سائیکلوں کو روک کر کاغذات کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ جامہ تلاشی لیکر ان کے شناختی کارڈ چیک کرتے دیکھے گئے، شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی اس طرح کی چیکنک کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، شہر کو مختلف اضلاع سے ملانے والی شاہراؤں اور سڑکوں پر گاڑیوں اور مسافروں کی چیکنگ میں تیزی لائی گئی اور اس مقصد کے لئے سرینگر بارہمولہ، سرینگر اننت ناگ، سرینگر بڈگام اور سرینگر گاندربل شاہراؤں پر پولیس اور سی آر پی ایف کے خصوصی دستے ہنگامی بنیادوں پر تعینات کر دیئے گئے ہیں جو شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں پر نظر رکھ رہے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 4 جولائی صبح 9 بجے جموں پہنچ رہے ہیں، انکے ہمراہ ریلوے وزیر سدا نند گوڑا اور ویزر مملکت برائے پی ایم او ڈاکٹر جتندر سنگھ بھی ہوں گے، وزیراعظم کا جموں پہنچنے پر مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ ان کے کابینہ کے وزراء، پولیس، فوج اور سول حکام خیر مقدم کریں گے، ائیرپورٹ وہ سیدھے ویشنو دیوی مندر کٹرہ بیس کیمپ پہنچ کر ادھمپور کٹرہ ریلوے لائن کو ہری جھنڈی دکھائیں گے، اس کے بعد نریندر مودی ویشنو دیوی مندر میں درشن کریں گے، بعد میں وہ جموں ائیرپورٹ روانہ ہوں گے اور پھر وہاں سے سرینگر کا رخ کریں گے، سرینگر پہنچنے کے بعد وزیراعظم بادام باغ فوجی چھاونی میں وزیراعلیٰ، گورنر اور فوجی حکام کے ساتھ ریاست کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے، وزیراعلیٰ اور گورنر ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے اور پھر سہ پہر کے وقت وہ اوڑی 240 میگاواٹ پروجیکٹ کا افتتاح کریںگے اور پھر سرینگر سے نئی دہلی کے لئے روانہ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 396717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش