0
Thursday 3 Jul 2014 16:37

اسکردو، فیڈرل بورڈ کے امتحان میں کیرئیر گائیڈنس پبلک اسکول نے میدان مار لیا

اسکردو، فیڈرل بورڈ کے امتحان میں کیرئیر گائیڈنس پبلک اسکول نے میدان مار لیا
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری سکول اسلام آباد کے جماعت نہم کے امتحان میں بلتستان میں کیرئیر گائیڈنس پبلک اسکول اینڈ کالج اسکردو کی کارکردگی نمایاں رہی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ کے جماعت نہم کے امتحان میں کیرئیر گائیڈنس کے طالب علم شاہ نواز علی نے 525 میں سے 503 نمبر حاصل کر کے بلتستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ کیرئیر گائیڈنس پبلک سکول اینڈ کالج اسکردو کے طالب علم شاہ نواز علی کا تعلق کھرمنگ اسکردو سے بتایا جاتا ہے۔ جبکہ کیڈٹ کالج اسکردو کے طالب علم حمزہ علی اور پبلک اسکول اینڈ کالج اسکردو کے طالب علم محمد ناہید رضا نے 525 میں سے 502 نمبر حاصل کر کے بلتستان بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 397096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش