0
Sunday 6 Jul 2014 00:06

پاک فوج کی حمایت کیلئے منعقدہ جلسہ قیام امن کے لیے فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز ہوگا، فاروق ستار

پاک فوج کی حمایت کیلئے منعقدہ جلسہ قیام امن کے لیے فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز ہوگا، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا اور یہ جلسہ پاکستان میں قیام امن کے لیے فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز بھی ہوگا۔ باغ جناح میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی بقاء و سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ دہشتگردوں سے ہے اور دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے ہماری فوج فیصلہ کن کاروائی کر رہی ہے، یہ قوم کا فرض ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اپنے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کریں، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایم کیو ایم کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا فقید المثال جلسہ ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کے جلسے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اس جلسے کا اسٹیج بھی پاکستان کا سب سے بڑا اسٹیج ہوگا اور اس جلسے میں پاکستان کا سب سے بڑا افطار بھی ہوگا جہاں تمام شرکاء کی افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 397583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش