0
Monday 7 Jul 2014 22:07

سپریم کورٹ کے 16 ججوں میں بلوچستان کا ایک جج بھی شامل نہیں

سپریم کورٹ کے 16 ججوں میں بلوچستان کا ایک جج بھی شامل نہیں
اسلام ٹائمز۔ وفاق میں تمام محکموں میں بلوچستان کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں نے برسراقتدار آنے سے قبل بلوچستان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کے دعوے کئے لیکن برسراقتدار آتے ہی بلوچستان کے ساتھ ہونے والے وعدے بھول گئے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 16 ججوں میں سے بلوچستان کا ایک جج بھی شامل نہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز میں پنجاب کے 7، سندھ کے 6 اور خیبر پشتونخوا کے 3 جج شامل ہیں اور ججوں کی تعداد اس وقت 16 ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والا ایک جج بھی اس میں شامل نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 397929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش