0
Sunday 13 Jul 2014 22:40

دیامر میں آپریشن بہتر اقدام ہے دہشتگرد جہاں بھی ہوں کارروائی ہونی چاہیے، رانا نظیم

دیامر میں آپریشن بہتر اقدام ہے دہشتگرد جہاں بھی ہوں کارروائی ہونی چاہیے، رانا نظیم
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات رانا نظیم نے کہا ہے کہ دیامر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن بہتر اقدام ہے، دہشت گرد جہاں بھی ہوں ان کے خلاف آپریشن ضرور ہونا چاہیے۔ آپریشن کے خلاف بات کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ دیامر میں آپریشن کسی کے ذات یا خاص علاقے کے خلاف نہیں کر رہے ہیں بلکہ شرپسندوں کیخلاف کیا جا رہا ہے۔ تمام محب وطن افراد کو آپریشن کی حمایت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے بل پر دستخط کر کے قانونی شکل دینے میں مزید تاخیر نہ کرے، ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے اسمبلی نے بھی بل کو منظور کیا ہے گورنر کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔ کنٹریکٹ ملازمین کے مستقل ہونے سے کئی افراد کا روزگار محفوظ ہوگا۔ وزیراعلٰی کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کا اقدام خوش آئند ہے، وزیراعلٰی سے اپیل ہے کہ وہ برطرف لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی بحال کر کے مستقل کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی کارکردگی قابل تحسین ہے، وزیراعلٰی مہدی شاہ کو پارٹی پر بھی زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔
خبر کا کوڈ : 399253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش