0
Sunday 13 Jul 2014 18:14

صوبائی حکومت دیامر میں آپریشن کا نام دے کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے سے باز آ جائے، حفیظ الرحمٰن

صوبائی حکومت دیامر میں آپریشن کا نام دے کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے سے باز آ جائے، حفیظ الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے سربراہ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ دیامر میں ملک کا سب سے بڑا ڈیم بن رہا ہے، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے وفاقی حکومت نے 12 ارب روپے کی رقم مختص کر رکھا ہے، مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ وزیراعلٰی مہدی شاہ نے کبھی دیامر میں جا کر 2 گھنٹے نہیں گزارے ہیں بلکہ جس آفیسر کو سزا دینی ہو تو اس کو دیامر تبادلہ کیا جاتا ہے جبکہ دیامر پرامن علاقہ ہے۔ ایک منظم سازش کے تحت دیامر کو دہشتگردوی کا اڈہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ یہ باتیں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی کے گھر میں بیٹھ کر متنازعہ فیصلوں کے باعث علاقہ تباہی کے دہانے پر پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام محب وطن ہے کبھی ریاست کے خلاف نہیں ہو سکتے ہیں۔ ایک سازش کے تحت دیامر کے محب وطن عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دیامر میں آپریشن کا نام دے کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے سے باز آ جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ڈوڈشال واقعہ دہشتگردی نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کی کارروائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 399214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش