0
Sunday 13 Jul 2014 23:44

کراچی ایئرپورٹ سیکیورٹی، گلستان جوہر سے شاہراہ فیصل تک جانیوالی سڑک بند، شہری پریشان

کراچی ایئرپورٹ سیکیورٹی، گلستان جوہر سے شاہراہ فیصل تک جانیوالی سڑک بند، شہری پریشان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے گلستان جوہر سے شاہراہ فیصل تک جانے والی سڑک کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام ہونے کی صورت اور بارش کے دنوں میں شاہراہ فیصل ناتھا خان پل کے قریب پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہری مذکورہ سڑک کو متبادل سڑک کے طور پر استعمال کیا کرتے تھے، گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ اور گلبرگ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد ایئرپورٹ اور شاہراہ فیصل آنے جانے کیلئے مذکورہ سڑک ہی استعمال کیا کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں میں کراچی ایئر پورٹ کے پرانے ٹرمینل پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس، سول ایوی ایشن، سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے ارد گرد سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں جن میں سے بیشتر اقدامات کو حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ کئی اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
 
اس ہی ضمن میں ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے ایئر پورٹ کے عقب میں گلستان جوہر پہلوان گوٹھ سے شاہراہ فیصل جانے والی سڑک کو حبیب یونیورسٹی کے قریب سیمنٹ کے بلاک کھڑا کرکے عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے، کسی بھی شخص کو آنے اور جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، سڑک عام ٹریفک کیلئے بند کئے جانے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جانا اچھی بات ہے اور وہ اس سلسلے میں مکمل تعاون بھی کرتے ہیں تاہم سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کیا جانا مناسب اقدام نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سڑک کے ذریعے وہ طویل سفر منٹوں میں مکمل کرکے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جایا کرتے تھے۔ تاہم مذکورہ سڑک بند ہونے سے انہیں 6 سے 8 کلو میٹر اضافی سفر کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب سے شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام ہونے کی صورت میں اور بارش کے دنوں میں شاہراہ فیصل ناتھا خان پل کے قریب پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہری مذکورہ سڑک کو متبادل سڑک کے طور پر استعمال کیا کرتے تھے، گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ اور گلبرگ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد ایئرپورٹ اور شاہراہ فیصل آنے جانے کے لئے مذکورہ سڑک ہی استعمال کیا کرتے تھے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سڑک کو ٹریفک کے لئے مکمل طور ہر بند کرنے سے بہتر ہے کہ مذکورہ مقام پر ایک چیک پوسٹ قائم کر دی جائے جہاں موجود سیکیورٹی پر مامور اہلکار مکمل جامعہ تلاش کے بعد شہریوں کو جانے کی اجازت دے۔
خبر کا کوڈ : 399256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب