0
Wednesday 16 Jul 2014 16:52

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی احتجاجی ریلی

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن این ای ڈی یونیورسٹی کی جانب سے غزہ کے نہتے، معصوم اور بے گناہ عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت و بربریت کی مذمت میں یونیورسٹی کے تمام طلباء اور جامعہ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی جامعہ کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی یونیورسٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان صابر کربلائی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ صادق رضا تقوی اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے شرکت کی اور طلبہ و طالبات سے خطاب کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ صادق تقوی نے کہا کہ جامعہ این ای ڈی کے طلبہ و طالبات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں کہ یہ پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے کہ جس نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی۔ ان طلبہ و طالبات نے عرب عیاش حکمرانوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہاں سے فلسطینی اور خصوصاً غزہ کے مسلمانوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، ہم پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں اور جمعہ الوداع کو یوم القدس کے دن ان کا ساتھ دینے کا عہد کریں گے۔ آج ہماری فلسطینی بھائیوں کی سحری و افطاری، نماز جمعہ اور جماعات ان کے خون میں غلطاں ہے، آج کی اس ریلی کا پیغام یہ ہے کہ ہم متحد ہیں اور اسرائیل کے خلاف جہاد کیلئے آمادہ ہیں۔ اس موقع پر علامہ قاضی احمد نورانی نے بھی میڈیا سے بات کی اور طلبہ و طالبات میں بہت زیادی جوش و خروش دیکھنے میں نظر آرہا تھا، کئی نوجوانوں نے فلسطینی رومال کو جہادیوں کی مانند منہ پر لپیٹا ہوا تھا، کچھ نے فلسطینی پرچم اٹھائے تھے، بینروں اور پلے کارڈز پر بھی فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔
خبر کا کوڈ : 399803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش