0
Friday 18 Jul 2014 16:37

یوکرائن میں مداخلت، امریکا کی مزید روسی کمپنیوں اور شخصیات پر پابندیاں عائد

یوکرائن میں مداخلت، امریکا کی مزید روسی کمپنیوں اور شخصیات پر پابندیاں عائد

اسلام ٹائمز۔ امریکا نے روس پر پابندیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید کئی روس اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جو روسی معیشت کے لئے انتہائی اہم تصور کی جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ پابندیاں یوکرائن میں روس کی مبینہ مداخلت کے ردِ عمل کے طور پر لگائی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری کیے جانے و الے بیان کے مطابق جن کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں روس کی دوسری بڑی گیس کمپنی، ایک سرکاری بینک اور آٹھ اسلحہ فیکٹریوں کے علاوہ کئی بڑے روسی بینک اور توانائی کے شعبے میں میں کام کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ پابندیوں کے نتیجے میں ان کمپنیوں کو ڈالرز کی فراہمی ناممکن بنادی گئی ہے لیکن ان میں سے بیشتر کمپنیوں کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد نہیں کیے گئے ہیں۔ پابندیوں کا نشانہ بننے والی کمپنیوں کی فہرست میں یوکرائن سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد روس کا حصہ بننے والے علاقے کرائمیا کی ایک شپنگ کمپنی بھی شامل ہے۔ جن روسی شخصیات پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں روسی پارلیمان ڈوماکے ڈپٹی سپیکر ، کرائمیا کے امور کے نگران روسی وزیر ، روسی انٹیلی جنس ایجنسی ، ایف ایس بی کے ایک کمانڈر اور یوکرائن میں سرگرم ایک روس نواز علیحدگی پسند رہنما شامل ہیں۔

خبر کا کوڈ : 400177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش