0
Saturday 19 Jul 2014 10:39

پاراچنار، مرکزی امام بارگاہ میں یوم شہداء کا انعقاد

پاراچنار، مرکزی امام بارگاہ میں یوم شہداء کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ حسب سابق امسال بھی 19 رمضان المبارک کو مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں یوم شہداء منایا گیا۔ یوم شہداء کے موقع پر پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں کرم ایجنسی کے تمام شہداء کی تصاویر آویزاں کیے گئے تھے۔ ہر شہید کی تصویر کے ساتھ اسکی زندگی کا مختصر سا خاکہ بھی پیش کیا گیا تھا۔
پاراچنار سمیت ملحقہ دیہاتوں سے بھی کافی تعداد میں لوگ شہداء کی تصاویر کی زیارت کرنے کیلئے آئے ہوئے تھے۔ اس دوران رقت انگیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے، بعض لواحقین نے جب اپنے شہداء کی تصاویر دیکھ لئے، تو انکی آنکھیں پر نم ہوگئیں۔

واضح رہے کہ ہر سال 19 رمضان المبارک کو مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں یوم شہداء منایا جاتاہے۔ اس موقع پر گزشتہ جنگوں میں قوم ملت اور مذھب پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کی تصاویر کے ساتھ انکا مختصر سا زندگی نامہ بھی رکھا جاتا ہے۔ لوگ انتہائی محبت و عقیدت سے شہداء کی تصاویر دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔ اور شہداء کی یاد تازہ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 400186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش