0
Thursday 24 Jul 2014 22:53
مسلمانوں کی تباہی کی سب سے بڑی وجہ آپس میں اختلافات ہیں۔ القدس سیمینار

ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں یوم القدس کی ریلیاں نکالی جائیں گی، علامہ رمضان توقیر

مسلمان کو فرقوں اور تعصب سے بالا تر ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں یوم القدس کی ریلیاں نکالی جائیں گی، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک خیبر پختونخوا ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کو نسل ہال ڈیرہ اسماعیل خان میں القدس سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ مشتاق جدون تھے۔ اس کے کے علاوہ اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر، اسسٹنٹ کمشنر عرفان اللہ مروت، زاہد محب اللہ، سید عابد شاہ، ڈاکٹر محمود، عنایت عادل کے علاوہ بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ، علماء کرام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سر زمین فلسطین پر صہیونی ریاست کے غیر قانونی اور ناجائز قبضہ اور فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا عزم ظاہر کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام مسلمانوں کو اکٹھا ہوکر اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنی چائیے۔ اسرائیل کی غزہ پر حالیہ بربریت نے اس بھیڑیا صفت رژیم کے حقیقی چہرے کو دنیا والوں پر آشکارا کر دیا ہے۔ مقررین نے کہا کچھ مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ اسرائیل کے ایسے مجرمانہ اقدامات کی حمایت کرنے میں مصروف ہیں، جنہیں عام انسان بھی قبول نہیں کر سکتا۔ اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر علا مہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق یوم القدس یوم اللہ ہے، اور اس یوم کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کے طور پر منایا جائے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد محترم کے حکم کے مطابق پورے پاکستان کی طرح صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی جمعۃ الوادع کے موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جس میں تمام مسلمانوں کو بلا تفریق شرکت کر نی چاہیے۔ پروگرام کے اختتام پر افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں نے ایک ہی دستر خوان پر روزہ افطار کیا۔
خبر کا کوڈ : 401337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش