0
Friday 25 Jul 2014 11:24

نیوٹیک کے آفیسران کے خلاف مقدمات بے بنیاد ہیں، بابا جان کامریڈ

نیوٹیک کے آفیسران کے خلاف مقدمات بے بنیاد ہیں، بابا جان کامریڈ
اسلام ٹائمز۔ پروگریسیو یوتھ فرنٹ کے سربراہ و معروف قوم پرست رہنما کامریڈ بابا جان نے کہا ہے کہ نیوٹیک کے تمام آفیسران کے خلاف مقدمات بے بنیاد ہیں تاہم ایک صوبائی وزیر کے ایماء پر ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ موصوف گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عابدین ایک قابل اور فرض شناس آفیسر ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنا اصولوں سے غداری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر نیوٹیک کے ان فرض شناس اور اصول پسند آفیسران کے خلاف مقدمات واپس نہیں لیے گئے تو پروگریسیو یوتھ فرنٹ کی جانب سے پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی تحریک چلائے گی۔ جس کی ذمہ داری موصوف صوبائی وزیر ہونگے جس نے بے بنیاد الزامات لگا کر ان فرض شناس آفیسران کے خلاف مقدمات درج کروائے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 401435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش