0
Friday 8 Aug 2014 11:16

عوامی تحریک کی خواتین کارکنوں نے طاہرالقادری کے گھر کے باہر حصار بنا لیا

عوامی تحریک کی خواتین کارکنوں نے طاہرالقادری کے گھر کے باہر حصار بنا لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خلاف اندراج مقدمہ کے بعد جہاں لاٹھی بردار کارکنوں کی کثیر تعداد ڈاکٹر طاہرالقادری کے گھر کے باہر جمع ہو گئی وہاں خواتین کارکنوں نے بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔ یہ خواتین اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری سے اظہار یکجہتی کے لئے ماڈل ٹاؤن میں موجود ہیں۔ سخت گرمی بھی ان کے جذبوں کو مات نہیں دے سکی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے گھر کے باہر بستی بسائے بیٹھی یہ خواتین اپنے قائد کے ایک اشارے پر کٹ مرنے کو تیار ہیں۔ ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے یہ صنف نازک سخت ترین حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔ خواتین نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انقلاب کے لئے گھر سے باہر نکلیں ہیں اور اس کی کامیابی کے بعد ہی واپس لوٹیں گی۔ خواتین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد کی طرف انگلیں کاٹ دیں گی۔ خواتین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو گرفتار کرنا تو دور ان کی گرفتاری کا سوچنا بھی حکومت کی خوش فہمی ہے۔ ملک بھر کے مختلف علاقوں سے آئی ہوئی یہ خواتین اپنے کپڑے دھونے اور ایک دوسری کے ہاتھوں پر مہندی لگا کر وقت گزار رہی ہیں۔ خواتین کے ساتھ بچے بھی ہیں اس کے باوجود یہ خواتین پرجوش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 403675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش