0
Thursday 14 Aug 2014 23:04

ڈی آئی خان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پروا کا رہائشی کرم حسین شاہ شہید

ڈی آئی خان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پروا کا رہائشی کرم حسین شاہ شہید
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پروا کا رہائشی کرم حسین شاہ شہید ہوگئے۔ تھانہ پروآ کی حدود میں علاقہ رنگپور کے سامنے ڈسٹری نمبر پندرہ پر موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے رات کے وقت چنگ چی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے میلہ عادل سپرا سے آنیوالا چنگ چی رکشہ سوار کرم حسین شاہ ولد مہر حسین شاہ سکنہ پروآ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ تھانہ پروآ میں مقتول کے بھائی فقیر حسین نے اس واقعہ کی دعویداری دو نامعلوم ملزمان کیخلاف 302-427/34PPC کے تحت درج کرا دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 404833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش