0
Friday 15 Aug 2014 10:39

باجوڑ ایجنسی، دینی مدرسے میں پڑھنے والے بچیوں پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ، ایک بچی جاں بحق

باجوڑ ایجنسی، دینی مدرسے میں پڑھنے والے بچیوں پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ، ایک بچی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر خار سے 15 کلومیٹر دور تحصیل ناوگئی کے علاقے چہارمنگ کرگنئی میں بچیاں دینی مدرسے میں سبق پڑھنے کے بعد واپس اپنے گھروں کو جا رہی تھیں کہ کچی سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئیں۔ بچیوں کی عمریں 7 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ 12 سالہ بچی ذخیرہ بی بی ولد ولایت جاں بحق ہوگئی۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
خبر کا کوڈ : 404865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش