0
Tuesday 19 Aug 2014 19:36

ڈاکٹر طاہرالقادری کا پارلیمنٹ ہاؤس کیجانب مارچ کا اعلان

ڈاکٹر طاہرالقادری کا پارلیمنٹ ہاؤس کیجانب مارچ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے آبپارہ چوک میں عوامی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت کو بتا دینا چاہتے کہ ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ انقلاب مارچ کے شرکاء تشدد کا راستہ نہیں اپنائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتیں پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیتی رہی ہیں۔ دو ہزار سات میں سابق چیف جسٹس کی بحالی کیلئے مظاہرہ شاہراہ دستور پر ہؤا تھا۔ طاہر القادری نے دھرنے سے شرکاء سے سوال کیا کہ کیا وہ لاہور میں چودہ افراد کے قتل پر انصاف کے بغیر واپس جائیں؟، کیا اسمبلی تحلیل کردی جائے اور وزیراعظم مستعفی ہوں؟، کیا آپ قومی حکومت چاہتے ہیں، یا آپ دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں؟، تو جواب میں ہاں کہہ دیا گیا جبکہ حکومت کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیا گیا۔ عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث شریف برادران کو فوری گرفتار کرکے شہداء کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دس مطالبات پر عمل درآمد چاہتے ہیں، طاہر القادری نے کارکنوں سے تشدد کا راستہ اختیار نہ کرنے اور پرامن رہنے کی تلقین کی اور ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 405637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش