0
Wednesday 20 Aug 2014 00:32

انقلاب مارچ کی حمایت میں ایم ڈبلیو ایم گلگت کے زیراہتمام شاہراہ قراقرم پر دھرنا جاری

انقلاب مارچ کی حمایت میں ایم ڈبلیو ایم گلگت کے زیراہتمام شاہراہ قراقرم پر دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت کے زیراہتمام انقلاب مارچ کی حمایت میں شاہراہ قراقرم پر دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی، شیخ بلال سمائری کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ق) گلگت بلتستان کے صدر مرزا حسن، سیکرٹری جنرل بشیر احمد اور ممبر صوبائی اسمبلی آمنہ انصاری شریک ہیں۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کا کہنا تھا کہ نواز حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہ حکومت ہے جو کہ ریاست اور عوام دونوں کے لیے خطرے کا باعث ہے۔ جو حکومت جمہوریت کی رٹ لگا رہی ہے وہ جعلی حکومت ہے اور دھاندلی سے برسر اقتدار آنے والی حکومت کو عوام پر حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل سے گلگت بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 405659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش