0
Wednesday 20 Aug 2014 22:06

گلگت، پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کے عہدیداروں کی تقرری کا نوٹفیکشن جاری

گلگت، پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کے عہدیداروں کی تقرری کا نوٹفیکشن جاری
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات، کھیل و ثقافت، امور نوجوانان گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان خواتین ونگ کے نئے عہدیداروں کی تقرری کا نوٹفیکشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق شیرین فاطمہ جنرل سیکرٹری گلگت بلتستان، حکیمہ سلطان سینئر وائس پریذیڈنٹ ہنزہ نگر اور بشریٰ حسین سیکرٹری انفارمشن ہنزہ نگر شامل ہے۔ وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نئی عہدیداران پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے انتھک کوشش کرینگی اور اپنے علاقو ں میں خواتین کے حقوق کی بھرپور نمائندگی کرینگی۔ انہو ں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی پیپلز پارٹی اپنی قو می مقبولیت کو قائم و دائم رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوام ہی طاقت کا سر چشمہ ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت علاقے سے بے روزگاری کے خاتمے، علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے تر جیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور آئندہ بھی فلاح عامہ کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے کوشاں رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 405805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش