0
Friday 22 Aug 2014 08:59

بھارت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کرے، فردوس شاہ

بھارت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کرے، فردوس شاہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پولٹیکل مونٹ کے چیئرمین فردوس احمد شاہ نے خارجہ سیکرٹری مذاکرات کی منسوخی کو بھارت کی ہٹ دھرمی قرار دیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے اس بیان کو حوصلہ مند قراردیا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی سیاسی قیادت کو چاہئے کہ مثبت سوچ و اپروچ اپنا کر روایتی ضد اور ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کرے تاکہ مسائل کے حل کی راہ ہموار ہو، فردوس احمد شاہ نے کہا ہے کہ بات چیت منسوخ کرنے سے ہمارے موقف کو صحیح ثابت کیا ہے کہ ہندوستان ہرگز بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کو راستہ تصور نہیں کرتا اور یہ کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو پرامن بات چیت کو ذریعے حل کرنے کیلئے فکر مند اور سنجیدہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی سامنے آگئی ہے کہ ہندوستان پاکستان کو مسئلہ کا فریق سمجھتا ہی نہیں اور بار بار یہ کہتا رہتا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندروانی مسئلہ ہے، انہوں نے مذاکرات کو منسوخ کرنے کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے یہ بات ایک بار پھر واضح ہوجاتی ہے کہ بھارت مسلہ کشمیر کو حل کرنے کے حوالے سے بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے اور مسائل کو لٹکائے رکھنے میں یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے بھارتی فیصلے کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ نے ایک تنازعہ تسلیم کیا ہے اور یہ کہ بھارت نے ہی تقسیم برصغیر فارمولہ کی کھلی خلاف ورزی کرکے کشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ جمایا اور بعد میں خود ہی یہ مسئلہ اقوام متحدہ میں لے گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مذاکرات کو منسوخ کرنے کے بعد یہ ضروری ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آگے آئے اور کشمیری عوام کو ریاست کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے آزادانہ اور شفاف رائے شماری کرائے، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ہندو دہشت پسند طاقتوں کے دباؤ میں آکر مذاکراتی عمل کو ٹھوکر ماری جو پورے خطے کو تباہی کے دہانے تک لے جاسکتی ہیں، فردوس احمد شاہ نے کہا کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کے حقیقی و بنیادی فریق ہے اور پاکستان اخلاص کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے کام کرے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کا بیان کشمیری قوم کیلئے حوصلہ مند ہے جبکہ بیان حقیقت کی عکاسی کرتا ہے جو بھارت کو قبول کرنا ہوگا اگر وہ جنوبی ایشائی خطے میں امن و امان کے خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنی ہٹ دھرمی کی پالسی ترک کریں اور عرصہ داز سے التواء میں پڑے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے پرامن طریقوں کا استعمال کریں۔
خبر کا کوڈ : 406055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش