0
Tuesday 26 Aug 2014 00:29

سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرائینگے، پرویز رشید

سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرائینگے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عدالت کا حکم ہے شاہراہ دستور کو خالی کرایا جائے، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرائیں گے اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا کر استعمال کر رہے ہیں۔ عمران خان اور طاہر القادری جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ عمران خان نے افتخار چوہدری پر لگائے الزامات پر آج معافی مانگ لی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہیں، عوام نے آج ہمارے دھرنے اور ان کی دھرنی کو دیکھ لیا۔ پرویز رشید نے سپریم کورٹ کے حکم پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم عوامی تحریک اور تحریک انصاف کیلئے ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرائیں گے اور قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 406657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش