0
Thursday 28 Aug 2014 21:21

مسئلہ کشمیر پر چین کی ثالثی کی پیشکش حقیقت پسندی پر مبنی ہے، برجیس طاہر

مسئلہ کشمیر پر چین کی ثالثی کی پیشکش حقیقت پسندی پر مبنی ہے، برجیس طاہر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کی ثالثی کی پیشکش حقیقت پسندی پر مبنی ہے، بھارت کو ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ ترک کر کے مسئلہ کشمیر کے تمام ممکنہ حل پر غور کرنا چاہیے۔ بھارت کشمیر کو کسی صورت بھی اپنے اندر بزور طاقت ضم نہیں کر سکتا، مقبوضہ کشمیر میں فوجوں کی تعیناتی پر بھارت کو اربوں ڈالر صرف کرنا پڑ رہے ہیں جو کہ سماجی بہبود، غربت کے خاتمے اور انفراسٹرکچر کی تعمیر پر خرچ کیے جا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو بہر صورت ایک دن تو اٹوٹ انگ کی رٹ چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آنا ہی ہے تو کیوں نہ آج عالمی برادری کی جانب سے آنے والی ثالثی کی پیشکشوں کا مثبت جواب دیتے ہوئے اس دیرینہ مسئلہ پر مثبت پیشرفت کا آغاز کرے۔
خبر کا کوڈ : 407133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش