0
Friday 29 Aug 2014 19:24

دھرنوں والے ملک کو تباہ کر نے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،ملی مجلس شرعی

دھرنوں والے ملک کو تباہ کر نے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،ملی مجلس شرعی
اسلام ٹائمز۔ ملی مجلس شرعی نے کہا کہ آپریشن ’’ضربِ عضب‘‘ قوم کی اُمنگوں کا ترجمان ہے۔ پوری قوم آپریشن کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں سرخرو ہو گی۔ آپریشن کے نتیجے میں قوم کو کرائے کے قاتلوں اور دہشت گروں سے نجات ملے گی، تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خاتمے کے جہاد میں شریک ہو جائیں۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس جامعہ اسلامیہ لاہور میں مجلس کے صدر مفتی محمد خان قادری کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں علامہ محمد خلیل الرحمن قادری، ڈاکٹر محمد امین، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا رغب نعیمی، قاری یعقوب شیخ، حافظ بابر فاروق رحیمی، مولانا عبدالمالک و دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اور انقلاب مارچ والے ملک کو تباہ کر نے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، قوم کو ملک اور جمہوریت دشمنوں کیخلاف سڑکوں پر آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام دینی قوتوں کو مل کر ملک میں اسلام کے نفاذ کے لئے مشترکہ جدو جہد کرنا ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 407236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش