0
Friday 29 Aug 2014 13:53
شریف برادران شام تک مستعفی نہ ہوئے تو ثالثی آگے نہیں بڑھے گی

پارلیمنٹ کے فلور پر جھوٹ بولا گیا، جھوٹ بولنے پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو گرفتار کیا جانا چاہئے، طاہرالقادری

پارلیمنٹ کے فلور پر جھوٹ بولا گیا، جھوٹ بولنے پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو  گرفتار کیا جانا چاہئے، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ آج پارلیمنٹ کے فلور پر وزیراعظم نے جھوٹ بولا ہے اور اس پر اُن کا مواخذہ ہونا چاہیٔے۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جو کچھ کہا وہ جھوٹ ہے اور ان کا یہ جھوٹ ان کو فوری طور پر بر طرف کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔جھوٹ بولنے پر امریکہ کے صدر تک برطرف کیے جاچکے ہیں۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میں ایک منٹ ضائع کیے بغیر ان کا جھوٹ رد کرنے آیا ہوں، اگرچہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ پی اے ٹی سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کے رفقاء پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی باتیں آرمی چیف کوبدنام کرنے کے مترادف ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے خطاب کے دوران کہا کہ شریف برادران شام تک مستعفی نہ ہوئے تو ثالثی کی بات آگے نہیں چلے گی۔ یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ آرمی چیف کو ملاقات کی درخواست تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے سربراہان نے خود کی تھی۔

دیگر ذرائع کے مطابق طاہر القادری نے کہا ہے کہ فوج کو ثالث بننے کی درخواست کی نہ آرمی چیف کو ملاقات کے لیے فون کیا، جھوٹ بولنے پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو برطرف اور گرفتار کیا جانا چاہئے، آج شام تک نواز شریف اور شہباز شریف مستعفی نہ ہوئے تو ثالثی کا کام آگے نہیں چلے گا۔ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب کے بعد شاہراہ دستور پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے ان کی ملاقات تین گھنٹے اور بیس منٹ ہوئی۔ انہوں نے آرمی چیف سے عمران خان کے ساتھ مشترکہ ملاقات بھی کی۔ طاہر القادری نے کہا کہ انہوں نے فوج سے کردار ادا کرنے کی کوئی درخواست نہیں کی، فوج سے درخواست وزیراعظم اور حکومت نے کی۔ طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعظم کا آرمی چیف کے بارے میں بیان جھوٹا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں جھوٹ بولا ہے۔ جھوٹا شخص وزیراعظم نہیں ہوسکتا، ان کا مواخذہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے، فوج کبھی سیاسی جماعتوں کی درخواست پر ثالث نہیں بنتی۔ طاہر القادری نے کہا کہ شریف برادران شام تک مستعفی نہ ہوئے تو ثالثی آگے نہیں بڑھے گی۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جھوٹ بولا ہے تو فوج انہیں گرفتار کرے، اگر وہ غلط بیانی کر رہے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 407215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش