0
Tuesday 2 Sep 2014 12:28

سوات میں مزید 6 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، تعداد 126 ہوگئی

سوات میں مزید 6 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، تعداد 126 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ سوات میںبچوں سمیت مزید 6 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، اب تک سوات میں 126مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ڈینگی کے کنٹرول کیلئے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ وائرس کے باعث شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدر کے مطابق سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متاثرہ مریضوں میں 63 سال کا محمد امین سکنہ جامبیل، 45 سال کا آفتاب احمد سکنہ قاضی بابا مینگورہ، 75 سال کا سعید اللہ سکنہ امانکوٹ، سات سال کی بچی اقصیٰ سکنہ گالوچ کبل، 18 سال کا شمشیر علی 11 سال کا ابراہیم ساکنان کالج کالونی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق اب تک 113مریضوں کا ضلع کے ہسپتالوں میں کامیاب علاج ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 407883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش