0
Saturday 6 Sep 2014 02:18

طوفانی بارشوں اور سیلاب کیوجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 150 سے تجاوز کرگئی

طوفانی بارشوں اور سیلاب کیوجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 150 سے تجاوز کرگئی
اسلام ٹائمز۔ ملک میں جاری حلیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 157ہو گئی ہے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 80 سے زائد افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، اور 60 سے زائد افراد آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کئی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان ہے جبکہ یہ ہلاکتیں مکانات گرنے، کرنٹ لگنے، پانی میں ڈوبنے اور دیگر حادثات کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے اورفوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ۱۸۰ افراد کو وزیر آباد میں پاک آرمی کے جوانوں نے ریسکیو کیا، فوجی ترجمان کے مطابق ریسکیو آپریشن سیلاب کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک فوجی جوان بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 408409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش