0
Monday 8 Sep 2014 16:16

ذاتیات کی لڑائی پر یقین نہیں، جمہوریت کی بالادستی کیلئے لڑ رہے ہیں خورشید شاہ

ذاتیات کی لڑائی پر یقین نہیں، جمہوریت کی بالادستی کیلئے لڑ رہے ہیں خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ذاتیات کی لڑائی پر یقین نہیں رکھتے، ہماری لڑائی پارلیمان، آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے ہے۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پوری پارلیمنٹ آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے متحد ہے، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی لڑائی اپنے لیے لڑ رہے ہیں، کسی پر کوئی احسان نہیں کر رہے۔ ہماری لڑائی جمہوریت کی بالادستی کیلئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 408786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش