0
Tuesday 9 Sep 2014 00:19

حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور منافقانہ رویہ مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسد نقوی

حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور منافقانہ رویہ مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پولٹیکل کونسل کے رکن اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی نے اپوزیشن جرگے سے ملاقات کے بعد مرکزی رہنماوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور منافقانہ رویہ مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ موجودہ حکمران اور سیاسی اشرافیہ عوام کو حقوق دینے میں سنجیدہ نہیں، ہماری مذاکراتی ٹیم نے واضح کر دیا ہے کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے مطالبات اور منزل کے حصول تک تحریک کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران حربوں اور بہانوں سے دھرنا ختم کرانا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسد عباس نقوی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہے اور ہمارا اتحاد پاکستان کو ظالم و جابر حکمرانوں سے نجات دلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں سے نجات کا وقت آ گیا ہے، آپریشن ضرب عضب کے دوسرے مرحلے میں دہشت گردوں کے سرپرستوں کا ناطقہ بند کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 408866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش