0
Friday 12 Sep 2014 21:37
مزید مذاکرات وقت کا ضیاع ہوگا

فریقین کو جو کہنا تھا وہ کہہ چکے، اب فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، شاہ محمود قریشی

فریقین کو جو کہنا تھا وہ کہہ چکے، اب فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ مذاکرات کی مزید نشستوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی کہہ چکے ہیں کہ مزید مذاکرات وقت کا ضیاع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو جو کہنا تھا وہ کہہ چکے، اب فیصلہ حکومت کو کرنا ہے۔ کراچی کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد اگر پرامن ہوگا تو پاکستان کی معیشت کا پہیہ بھی چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش جاری ہے جبکہ کراچی کے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ سیلاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی سیلاب آتے رہے، تاہم ہم نے کچھ نہیں سیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے غریب کسان کا بےپناہ نقصان ہوا ہے جبکہ اس میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بےحد افسوس ہے۔
خبر کا کوڈ : 409379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش