0
Tuesday 16 Sep 2014 01:38

صوابی میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا

صوابی میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں دارند پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں کیساتھ بڑا حملہ کیا ہے، مگر چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں کی منہ توڑ مسلح جوابی کاروائی سے دہشتگرد بھاگ گئے۔ حملے میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 12 سے زائد دہشت گردوں نے چوکی پر دو اطراف سے حملہ کیا۔ اس حملے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا گیا۔ تاہم چوکی میں موجود 17 اہلکاروں نے بھرپور جوابی کاروائی کی، اور ساتھ ہی مذید کاروائی کے لئے نفری بھی طلب کرلی۔ بھرپور جواب ملنے کے باعث دہشتگرد پسپا ہوکر بھاگ اٹھے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 409885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش