0
Thursday 25 Sep 2014 22:02

دہشتگردوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے، زخمی ایس ایس پی فاروق اعوان کا عزم

دہشتگردوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے، زخمی ایس ایس پی فاروق اعوان کا عزم
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں خودکش حملے میں زخمی ہونے والے ایس ایس پی فاروق اعوان خود چل کر اسپتال سے نامعلوم مقام کی جانب چلے گئے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مورال بلند ہے اور دہشتگردوں کو کہیں نہیں چھوڑیں گے، ایسے دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خود کش حملے میں زخمی ہونے والے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی فاروق اعوان ساؤتھ سٹی اسپتال سے خود چل کر کہیں چلے گئے، انہوں نے کیمرے بند کرنے کی درخواست کی، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں، حق اور سچ کی لڑائی لڑتا رہوں گا۔
خبر کا کوڈ : 411654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش