0
Thursday 25 Sep 2014 21:52

کراچی، ڈیفنس میں خودکش حملے میں ایس ایس پی فاروق اعوان زخمی، 2 اہلکار شہید

کراچی، ڈیفنس میں خودکش حملے میں ایس ایس پی فاروق اعوان زخمی، 2 اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں ایس ایس پی فاروق اعوان پر بم حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ فاروق اعوان بھی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں ایس ایس پی فاروق اعوان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فاروق اعوان کی اسکواڈ میں شامل 2 پولیس اہلکار شہید اور فاروق اعوان بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی سی آئی اے فاروق اعوان ڈیفنس میں اپنے دفتر سے اپنی رہائش گاہ گزری کی طرف جارہے تھے کہ اس دوران گزری تھانے کی حدود مومن چورنگی پر ان گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے موٹرسائیکل کو فاروق اعوان کی گاڑی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا جو اس اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے سے کار، پولیس موبائل اور ایک موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور جائے وقوعہ پر 10 سے 15 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔
خبر کا کوڈ : 411652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش