0
Sunday 28 Sep 2014 12:45

لاہور میں جلسے کیلئے پنڈال سج گیا، عوام نے نئے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیدیا، عمران خان کا ٹویٹ

لاہور میں جلسے کیلئے پنڈال سج گیا، عوام نے نئے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیدیا، عمران خان کا ٹویٹ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن صبح سویرے ہی جلسہ گاہ پہنچنا شروع، سٹیج سج گیا، پنڈال کرسیوں سے بھر گیا۔ عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عوام نے نئے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ تحریک انصاف آج لاہور میں مینار پاکستان پر عوامی طاقت کے مظاہرے کے لئے تیار ہے۔ پرجوش خواتین، نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد پنڈال میں پہنچ گئی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، پچیس فٹ اونچا اور ایک سو بیس فٹ طویل، تیس فٹ چوڑا سٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کے پیش نظر اسٹیج کے پیچھے کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ لائٹنگ اور میوزک سسٹم کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مینار پاکستان پر جلسے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ جلسہ میں سکیورٹی کے لیے انتظامات ایک نجی کمپنی کے حوالے کر دیئے ہیں۔ ایک سو اہلکار اسٹیج کو سکیورٹی فراہم کریں گے، پولیس نے بھی سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، لاہور میں پانچ ہزار کے قریب اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔ ٹریفک نظام کو برقرار رکھنے کے لئے تین سو سے زائد وارڈنز سڑکوں پر موجود ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 412076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش