0
Sunday 28 Sep 2014 03:45
اسمبلی میں بیٹھے لوگ دھرنے کے شرکاء کو دیکھ کر ڈرے ہوئے ہیں

لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا، نواز شریف کا استعفٰی لئے بغیر نہیں جاؤنگا، عمران خان

لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا، نواز شریف کا استعفٰی لئے بغیر نہیں جاؤنگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے ہر ہفتے نئے شہر میں جلسے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں حکمرانوں کا وقت ختم ہوگیا، ان سے زیادہ بات کرنا فضول ہے۔ لاہور کے تاریخی جلسے میں شہریوں کو جگا کر بل ان سے جلواؤں گا۔ اسلام آباد مِں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے دھرنے کے شرکاء کو دو خوشخبریاں سنائیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ جھوٹے کو عدالت میں لے کر جا رہے ہیں، پیر کو سپریم کورٹ مقدمے کی سماعت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں بیٹھے لوگ دھرنے کے شرکاء کو دیکھ کر ڈرے ہوئے ہیں۔ وہ نواز شریف کی گیم جانتے ہیں، استعفٰی لئے بغیر نہیں جاؤں گا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا۔ عمران خان نے ملک میں میرٹ نہ ہونے پر تنقید کی۔ انھوں نے الزام لگایا کہ وہ الیکشن کمیشن کے ان افراد کو جانتے ہیں جو انتخابات کے دوران بکے ہوئے تھے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ شہر شہر جلسے کرکے حکومت پر محمود غزنوی کی طرح حملے کروں گا، نواز شریف جھوٹ بولنے کے جرم میں عدالت بلا لئے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ کے دھرنے میں شریک لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اردو میڈیم، انگلش میڈیم اور مدرسہ میڈیم میں تقسیم کیا گیا، ہم سب کے لئے ایک تعلیمی نظام لائیں گے۔ انہوں کے کہا کہ بچوں کی تحریک ِانصاف بنائی جائے گی، جس کا منشور وہ خود لکھیں گے۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے نوجوانوں سے کہا کہ ان کے دھرنے کی وجہ سے نواز شریف جھوٹ بولنے کے جرم میں عدالت میں بلالئے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز اور شہباز کے ساتھ گلو بٹ جو آئی جی بنا پھرتا ہے اس کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ 
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نادرا کے سابق چیئرمین طارق ملک نے ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ دھاندلی چھپانے کے لئے انہیں ڈرایا گیا، ملک سے بھگایا گیا اور ان کی بیٹی کو دھمکیاں دیں۔ آخر مسلم لیگ نون نے ایسا کیوں کیا، صرف اور صرف دھاندلی چھپانے کے لئے۔
عمران خان کے مطابق طارق ملک نے یہ بھی کہا کہ عوام کے اربوں روپے خرچ کئے گئے لیکن نہ ہی مقناطیسی سیاہی استعمال کی گئی اور نہ ہی وہ کاغذ استعمال کیا گیا جس کا کہا گیا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ شہر شہر جلسے کرکے محمود غزنوی کی طرح حکومت پر حملے کریں گے، تاکہ پورا ملک جاگ جائے اور ساتھ ہی ساتھ اسلام آباد میں بھی نواز شریف کے استعفے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔ انہوں وزیر ِاعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون ان کے بعد مینارِ پاکستان میں جلسہ کرکے دکھائے، سب کو پتہ چل جائے گا کہ لاہور کس کا ہے۔
خبر کا کوڈ : 412018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش