0
Saturday 23 Oct 2010 21:30

اورکرزئی اور کرم ایجنسی میں شیلنگ،19شدت پسند ہلاک

اورکرزئی اور کرم ایجنسی میں شیلنگ،19شدت پسند ہلاک
پارہ چنار:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق اپر اورکرزئی ایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے 14 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ وسطی کرم میں مختلف علاقوں میں فورسز کی گولہ باری پانچ شدت پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق اپر اورکرزئی ایجنسی کے علاقے خان دیزئی،غلجو اور ڈبوری میں آپریشن کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ کے نتیجے میں 14 شدت پسند ہلا ک ہوگئے ہیں جبکہ 8 زخمی ہیں،شیلنگ سے عسکریت پسندوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ادھر کرم ایجنسی میں کارروائی کے دوران مارنڈی،کورپ اور ارمیجی کے علاقوں میں تین ٹھکانے تباہ کر دییے گئے۔
خبر کا کوڈ : 41419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش