0
Sunday 12 Oct 2014 19:20

تحریک انصاف ملتان کے صدر نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا

تحریک انصاف ملتان کے صدر نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ اور دیگر عہدیداران نے خالد خاکوانی کے گھر ہونے والی عمران خان کی پریس کانفرنس کا احتجاجاً بائیکاٹ کردیا۔ تحریک انصاف ملتان کے صدر اعجاز جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد خاکوانی کے گھر ہونے والی پریس کانفرنس میں عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والوں میں خالد جاوید وڑائچ، رانا جبار اور ندیم قریشی سمیت ان افراد کا نام شامل کیا گیا ہے جو پارٹی کے انٹرا الیکشن میں ہار گئے تھے جب کہ پارٹی کے منتخب عہدیداران کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ اعجاز جنجوعہ کا کہنا ہے کہ جس گھر میں پریس کانفرنس ہوئی وہاں داخل ہونے والے لوگوں کی فہرست میں بھی ضلعی عہدیداروں کا نام شامل نہیں کیا گیا جس کے باعث ضلع ملتان کے 20 عہدیداران نے احتجاجاً پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف ملتان کی ویمن ونگ کی صدر سبین گل نے بھی عمران خان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔
خبر کا کوڈ : 414324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش