0
Sunday 12 Oct 2014 20:13

تسلیم کرتا ہوں کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا جلسہ کامیاب جلسہ ہے، رانا ثنا اللہ

تسلیم کرتا ہوں کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا جلسہ کامیاب جلسہ ہے، رانا ثنا اللہ
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام جلسے میں لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہے۔ دھوبی گھاٹ میں منعقد ہونے والے جلسے کا پنڈال اور دھوبی گھاٹ گراونڈ مکمل طور پر بھر چکا ہے اور ابھی اسلام آباد سے انقلاب مارچ کے قائدین کا آنے والا کارواں راستے ہی میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائدین کے قافلے میں موجود لوگوں کی تعداد، دھوبی گھاٹ گراونڈ میں موجود لوگوں سے کہیں زیادہ ہے۔ فیصل آباد میں ہونے والے عوامی اجتماع کے متعلق پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا جلسہ ایک کامیاب جلسہ ہے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد برطرف کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 414328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش