0
Thursday 16 Oct 2014 08:15
نواز شریف کے استعفے تک دھرنا جاری رہے گا

اب ‘‘گو نواز گو’’ ‘‘گو نظام گو’’ اور ‘‘گو زرداری گو’’ ساتھ ساتھ ہوگا، عمران خان

دھرنا قوم کو جگا رہا اور عوام کو حقوق دلوا رہا ہے
اب ‘‘گو نواز گو’’ ‘‘گو نظام گو’’ اور ‘‘گو زرداری گو’’ ساتھ ساتھ ہوگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر ڈیڑھ کروڑ ووٹ لیتے تو کبھی عوام کے سامنے آنے سے نہ ڈرتے، پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی کو ڈیڑھ کروڑ ووٹ نہیں ملے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کے نعرے کا مقصد صرف نواز شریف ہی نہیں بلکہ ملک سے اس پورے کرپٹ نظام کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ آپ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں آپ کے استعفٰی کے بغیر یہ دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیس فیصد بچے اور چالیس فیصد بچیاں اسکول نہیں جاتیں، اس ملک کا کیا مستقبل ہوگا؟؟ انہوں نے کہا کہ ملک پر قابض حکمران ایمانداری سے اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔ عمران خان اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری بتائیں کہ بغیر کام کئے پیسہ کیسے کمایا جاتا ہے؟ اربوں روپے کی دولت کیسے منتقل کی جاتی ہے؟ انہوں کہا کہ پیپلز پارٹی کے کراچی جلسے میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگیں گے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق عمران خان کہتے ہیں کہ نون لیگ نے دھاندلی سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا، شفاف الیکشن تک ووٹ چوری ہوتے رہیں گے، ہر بچے کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے، اب ‘‘گو نواز گو’’ ‘‘گو نظام گو’’ اور ‘‘گو زرداری گو’’ ساتھ ساتھ ہوگا، نواز شریف کے استعفے کے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا، حکمران ایمانداری سے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کریں۔ اسلام آباد میں دو ماہ سے جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کو سب مانتے ہیں، لیکن نواز شریف کو بچانے کیلئے سب کو جمہوریت یاد آگئی، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری انتخابی دھاندلی میں ملوث تھے، نون لیگ نے دھاندلی سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ وہ کہتے ہیں کہ نواز شریف لوگوں کے ضمیر کے سوداگر ہیں، شفاف الیکشن تک ووٹ چوری ہوتے رہیں گے، حکمرانوں نے اقتدار کو بزنس بنالیا، نواز شریف کو ڈیڑھ کروڑ ووٹ ملے ہوتے تو ڈرتے کیوں؟ آج ہر بچے کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے، ‘‘گو نواز گو’’ کا مطلب ‘‘گو نظام گو’’ ہے، وزیراعظم کے استعفے کے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس ملک کا کیا ہوگا جس میں گلو بٹ بھرے ہوئے ہیں، حکمران ایمانداری سے اثاثے ڈکلیئر کریں، وزیراعظم ہاؤس 65 لاکھ، پارلیمنٹ ہاؤس اور ایوان صدر ایک ایک کروڑ روپے بجلی کے بل کے نادہندہ ہیں، بجلی ہو نہ ہو مجھے فرق نہیں پڑتا، میاں صاحب کا بجلی کا بل عوام دیں گے، اوور بلنگ 100 ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نندی پور پراجیکٹ کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے، اس منصوبے سے بجلی 41 روپے فی یونٹ پڑے گی، جی ایس پی پلس ملنے کے باوجود ایکسپورٹ نیچے چلی گئی، حکمران بجلی نہ دے سکے، جس کی وجہ سے برآمدات میں کمی ہوئی، دھرنا قوم کو جگا رہا اور عوام کو حقوق دلوا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 414843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش