0
Thursday 16 Oct 2014 11:01

اتحاد امت و استقبال ماہ محرم الحرام سیمینار کا انعقاد 18 اکتوبر کو ہو گا

اتحاد امت و استقبال ماہ محرم الحرام سیمینار کا انعقاد 18 اکتوبر کو ہو گا
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اتحاد امت و استقبال ماہ محرم الحرام سیمینار کا انعقاد 18 اکتوبر بروز ہفتہ کو کیا جارہا ہے۔ جاری بیان میں سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل ثاقب اکبر نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام جہاں ہمیں اسلام کی سربلندی کی خاطر ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے وہیں مسلمانوں کو ان کے دین کی عظمت کی یاد بھی دلاتا ہے۔ اس ماہ کی مناسبتوں کوعقیدت و احترام سے منانے نیز اس موقع پر اتحاد و وحدت کو فروغ دینے کی غرض سے ملی یکجہتی کونسل نے ’’ اتحاد امت و استقبال ماہ محرم الحرام ‘‘ سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سیمینار میں کونسل کی مرکزی قائدین کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ سیمینار کی صدارت ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر صدر ملی یکجہتی کونسل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 414862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش