0
Saturday 18 Oct 2014 00:19

نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست کا خاتمہ ہوگیا، عمران خان

نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست کا خاتمہ ہوگیا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست کا خاتمہ ہوگیا۔ سیاسی مگر مچھوں سے جلد جان چھڑا لیں گے، اگلی عید سے پہلے نیا پاکستان بن چکا ہوگا۔ اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے کہا ہے کہ آخری کال پر پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہوگا، ایسا ہوا تو نواز شریف خود چلے جائیں گے، دو ماہ بعد کال دیں گے، یہ ان کی آخری گیند ہوگی، گرمی میں یہاں آئے اب سردی میں بھی بیٹھنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے استعفٰی کے بغیر جانے والا نہیں، لوگ آئیں نہ آئیں وہ یہیں رہیں گے، دھرنے سے ان کا پیغام ملک بھر میں پھیلا، پینسٹھ دن میں پاکستان بدل گیا، کراچی لاہور اور سرگودھا میں تاریخی جلسے ہوئے، جمعے کو گجرات میں تاریخ کا بڑا جلسہ کریں گے۔ پورے ملک میں جلسوں کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 415136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش