0
Saturday 18 Oct 2014 20:47
بلاول بزرگ رہنماؤں کو بٹھا کر نوجوانوں آگے لائیں

پارٹی کو نوجوان رہنماؤں کی شدید ضرورت ہے، اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی شہیدوں کے خون سے سینچی ہوئی ہے
پارٹی کو نوجوان رہنماؤں کی شدید ضرورت ہے، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بزرگ رہنماؤں کو پیچھے بٹھا کر نوجوانوں کو آگے لائیں، پارٹی کو نوجوان رہنماؤں کی شدید ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح گراؤنڈ میں جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میرا اس عظیم الشان جلسے کو دیکھ کر جمہوریت اور ملکی استحکام پر یقین اور پختہ ہو گیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان سے معافی مانگی ہے لیکن یہ معافی ہم کو ملتان میں الیکشن میں ہارنے پر مانگنی چاہیئے تھی، انہوں نے کہا کہ ملتان میں بدقسمتی سے پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر آئی۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی لیکن اس کی آواز کہیں سے نہیں اُٹھی، لیکن اس شکست کے بعد ہمیں یہ عزم کرنا ہے کہ آئندہ انتخاب کو ہم نے اپنی محنت لگن سے اس شکست کو فتح میں بدل دیں گے۔ اس کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا، انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کیلئے منشور دینا ہوگا اور ان سے کئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا۔

دیگر ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن نے بلاول کو مشورہ دیا ہے کہ پرانی قیادت کو پیچھے بٹھائیں اور نوجوانوں کو آگے لائیں، پاکستان میں جو ہوائیں چل رہی ہیں پیپلزپارٹی کو اس کا ادارک کرنا پڑے گا، ملتان کی ناکامی پر ہمیں معافی مانگنی چاہیئے، پیپلزپارٹی میدان میں اترتی ہے تو کھیل کا ماحول تبدیل ہو جاتا ہے۔ کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ بھٹو کے خون سے لکھی ایک داستان ہے، جیالوں کا جذبہ مثالی ہے، کراچی کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے، پیپلزپارٹی شہیدوں کے خون سے سینچی ہوئی ہے، پی پی میدان میں اترتی ہے تو کھیل کا ماحول تبدیل ہو جاتا ہے، بدقسمتی سے ضمنی انتخاب میں پی پی تیسرے نمبر پر آئی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کی سیاسی زندگی کا پہلا عظیم جلسہ ہے، ملتان ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی کوئی آواز نہیں اٹھی، ملتان کی ہار کو کامیابی بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا، پاکستان میں چلنے والی ہواؤں کو بھی دیکھنا ہوگا، ملتان کے نتیجے کے بعد ہمیں معافی مانگنی چاہئے تھی۔ انہوں نے بلاول کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نوجوانوں کی جماعت ہے، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور مجھ سمیت 50 سال عمر کی قیادت کو پیچھے بٹھائیں اور نوجوانوں کو آگے لائیں، مجھے امید ہے کہ آپ ایسا ہی کریں گے، پیپلزپارٹی کو نوجوان خواتین کا بھی منشور دینا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 415276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش