0
Thursday 23 Oct 2014 23:42
جمعے کو سونامی گجرات جائیگا، جلسے میں سارے ریکارڈ ٹوٹیں گے

عوام کے پاس ووٹ کی طاقت ہے، جسے چاہیں رد کر دیں، جسے چاہیں ایوان میں پہنچا دیں، عمران خان

عوام کے پاس ووٹ کی طاقت ہے، جسے چاہیں رد کر دیں، جسے چاہیں ایوان میں پہنچا دیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج تک کسی حکمران نے غریب اور کمزور کے بارے میں نہیں سوچا، خصوصی افراد کو وہی حقوق دیں گے جو انھیں یورپ میں میسر ہیں۔ ڈی چوک میں تحریک انصاف کے دھرنے میں خصوصی افراد کا دن منایا گیا، اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسے ادارے ہونے چاہییں جہاں معذور افراد کو ہنر سکھا کر انکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے، انہوں نے کہا کہ عوام اس کے ساتھ کھڑے ہوں جو ان کے حقوق کیلئے لڑے، عوام کے پاس ووٹ کی طاقت ہے، وہ جسے چاہیں رد کر دیں، جسے چاہیں ایوان میں پہنچا دیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ایک سوچ کا نام ہے، جن لوگوں کو اس پاکستان میں اپنے حقوق نہیں ملتے ان کو نئے پاکستان میں حقوق ملیں گے، انہوں نے کہا کہ جمہوریت بادشاہت سے اچھی ہے کیونکہ اس میں میرٹ ہے، دھرنے سے نئے پاکستان کیلئے جدوجہد کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پہنچ گیا، جمعے کو سونامی گجرات جائے گا، جلسے میں سارے ریکارڈ ٹوٹیں گے۔
خبر کا کوڈ : 416180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش