0
Sunday 26 Oct 2014 16:23

ڈی آئی خان، محرم سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع، سٹی کو سیل کردیا گیا

ڈی آئی خان، محرم سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع، سٹی کو سیل کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی پلان پرعملدرآمدشروع کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے میں ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر ترتیب دیئے گئے سکیورٹی پلان پر پولیس نے عملدرآمد شروع کر دیا۔ ڈیرہ شہر میں داخلے کیلئے سرکلر روڈ کی تمام گلیوں اور بازاروں پر پولیس نے ناکے لگادیئے۔ شہر میں داخل ہونیوالے افراد کی تلاشیاں لی جارہی ہیں۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے، جس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ سٹی میں داخلے کے تمام راستوں کو یکطرفہ کرکے موٹر سائیکل کے سوا ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ شہر میں موجود اسلحہ کی دکانوں کو پولیس نے سیل کر دیا جو یوم عاشورہ تک سیل رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 416577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش