0
Thursday 30 Oct 2014 20:30

گلگت بلتستان، سرکاری ملازمین کے کنونس الاؤنس میں اضافے کی منظوری دیدی گئی

گلگت بلتستان، سرکاری ملازمین کے کنونس الاؤنس میں اضافے کی منظوری دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کے گریڈ 1 سے 15 تک کے سرکاری ملازمین کے کنونس الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی اور محکمہ تعلیم میں 4 لیکچرارز کی تعیناتی سمیت محکمہ تعلیم میں 25 آئی ٹی سٹاف کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع اور محکمہ جنگلات میں 3 آر ایف اوز کی مدت ملازمت میں توسیع محکمہ صحت میں 5 ڈاکٹروں اور 6 دیگر سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سمری کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود نئے اداروں کے قیام اور اداروں کے استحکام کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہیں۔ دور دراز علاقوں میں صحت اور تعلیم کے بنیادی سہولیات کی فراہمی اور وسائل کے منصفانہ تقسم کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائیگی۔
خبر کا کوڈ : 417322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش