0
Thursday 6 Nov 2014 11:31

عالمی برادری دوہرا معیار ترک کرے، رشید ترابی

عالمی برادری دوہرا معیار ترک کرے، رشید ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر و کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ سکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دینا بدترین ناانصافی اور ظلم ہے۔ عالمی برادری اپنا دوہرا معیار ترک کر کے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے حق خودارادیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لارڈ قربان حسین، فہیم کیانی، محمد غالب، اقدس مغل سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی حکمت اور بصیرت سے کام کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اپنے ہم خیال افراد کو پارلیمنٹ تک پہنچائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ قربان حسین نے کہا کہ کشمیری مظالم کو بے نقاب کرنے اور ہائوس آف لارڈز میں زیربحث لانے کے لیے تحریک جمع کرا دی ہے اور میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ انھوں نے کہا کہ عبدالرشید ترابی اور جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہیں۔ باقی قائدین اور پارٹیوں کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 418180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش