0
Saturday 8 Nov 2014 22:35

شہیدہ سحر بتول کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، پرویز رشید

شہیدہ سحر بتول کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء پرویز رشید نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سات سالہ شیعہ ہزارہ بچی کے قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سات سالہ شہیدہ سحر بتول پوری پاکستانی قوم کی بچی ہے اور اسکے ساتھ درندگی اور سفاکیت میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان حکومت کیساتھ اس ضمن میں رابطہ کرکے ہدایات جاری کی ہیں، کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ کاروائیوں میں ملوث عناصر ذہنی طور پر انتہائی پست ہیں، جو کہ کسی بھی طرح مسلمان یا انسان کہلانے کے لائق نہیں جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی جلد از جلد کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 418604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش