0
Tuesday 11 Nov 2014 23:29

یوتھ لون اسکیم، مریم نواز کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی تک ملتوی

یوتھ لون اسکیم، مریم نواز کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز شریف کی یوتھ لون اسکیم میں بطور چیئرپرسن تقرر کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، وزیراعظم کی وطن واپسی پر فیصلہ جمعہ کو سنایا جائے گا۔
وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی بطور یوتھ لون اسکیم چیئرپرسن تعیناتی کیلئے رضا ایڈووکیٹ کی درخواست پر عدالت نے جمعہ تک فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے دوران جسٹس منصور نے ڈپٹی اٹارنی سے سوال کیا کہ کیا یہ عہدہ خاندانی افراد میں ہی رہنا ضروری ہے، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ چیئرپرسن فوکل پرسن ہیں اور یہ کوئی اختیار نہیں۔ اس موقع پر جسٹس منصور نے ریمارکس دیئے کہ تو کیا میں اپنے باورچی کو فوکل پرسن قرار دے کر عہدے پر لگا سکتا ہوں،؟؟ کل وزیراعظم کسی ان پڑھ شخص کو اس عہدے پر تعینات کر دیں تو کیا ہوگا؟؟۔
دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تاہم سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم ملک سے باہر ہیں اور وہی چیف ایگزیکٹو ہیں اس لئے چیئرپرسن یوتھ لون اسکیم کو ہٹانے یا نہ ہٹانے کا فیصلہ کریں گے اس لئے وزیراعظم کے آنے تک کچھ مہلت دی جائے جس پر عدالت نے جمعہ تک مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ اگر وزیراعظم مریم نواز کو ہٹاکر کسی نئے شخص کو لگائیں گے تو اس کا بھی طریقہ کار عدالت کو بتایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 419054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش