0
Wednesday 12 Nov 2014 21:04

نئے سرے سے تحریک پاکستان کا آغاز کرینگے، جاوید اقبال چیمہ

نئے سرے سے تحریک پاکستان کا آغاز کرینگے، جاوید اقبال چیمہ
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 34 سرگودہا، حاجی جاویداقبال چیمہ اور جنرل سیکرٹری میاں انعام الحق قیصر نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر ہونیوالا اجتماع عام ملکی سیاست کا رخ متعین کریگا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع عام سے تحریک پاکستان ک انئے سرے سے آغاز کرینگے اور پاکستان کو اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانیکی جدوجہد کا از سرنو آغاز کرینگے۔ جماعت اسلامی کے رہنماوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اس موقع پر عوامی ایجنڈے کا اعلان کرینگے، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں امیر جماعت اسلامی پاکستان کے کردارکو سب طبقات نے سراہا ہے، جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں ایک بہت بڑی قوت بن کرابھرے گی۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہی وہ قوت ہے، جس کی قیادت عوامی مسائل کا حل قرآن وسنت کی روشنی میں نکال سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 419217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش