0
Tuesday 11 Nov 2014 21:27

جماعت اسلامی ڈی آئی خان کیجانب سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کی نجکاری کی مذمت

جماعت اسلامی ڈی آئی خان کیجانب سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کی نجکاری کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی امیر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فنی تعلیمی ادارے ہمارے معاشرہ میں بیروزگار نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ان فنی تعلیمی اداروں کی بدولت سے نوجوان ہنرمند بن کر معاشرے کا اہم حصہ بنتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ پریس کلب کے سامنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آل ایمپلائز ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ مین پاور ڈیرہ اسماعیل خان ٹیوٹا ایکٹ 2014ء کے تحت محکمہ فنی تعلیم خیبر پختونخوا کے107 فنی تعلیمی ادارے بمعہ اثاثہ جات نجی شعبے کے حوالے کرنے کی پرزور مذمت کرتی ہے اور حکومت خیبر پختونخوا سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان فنی تعلیمی اداروں کی نجکاری کو روکا جائے۔ ان فنی تعلیمی اداروں کی حالت سدھارنے کی بجائے ان سے جان چھڑا کر فنی تعلیمی اداروں کو برباد کرنا چاہتی ہے۔ ان فنی تعلیمی اداروں کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے سے معاشرے کا بے روزگار طبقہ ہنرمندی سے محروم رہ جائیگا۔ جس سے معاشرے میں نوجوان انتشار کا شکار ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کا حصہ بھی ہے۔  
خبر کا کوڈ : 419031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش